ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور( این این آئی) اسلامی نظریاتی کونسل کوہدایتکار سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشہ‘‘ کے جائزے کیلئے حکومت کی جانب سے بھیجا گیا خط موصول ہوگیا ۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا ہے اور حکومت نے فلم کے حوالے سے ایک پینل بنانے کا کہا ہے ۔اس سلسلہ میں آ ج جمعرات اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں فلم کے جائزے کیلئے پینل کے ممبران کا فیصلہ کریں گے ، یہ پینل خود فلم کا جائزہ لے گا اور اپنی رپورٹ پیش کرے گا ۔