ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر ناطق حیات کو بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان تعینات کر دیا گیا پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان کا چارج بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے سنبھال لیااور اپنے فرائض سر انجام دینا شروع کر دئیے انھوں کہا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا اور اہم شہر ہے اس لئیے ہماری ذمہ داری میں اضافہ ہو جاتاہے اور انھوں نے یہ بھی کہا کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوے سروس کے معیا ر کو مزید بہتر کرنے کی ہر ممکن کو شش کرونگا تاکہ ملتان کے شہر یوں میں احساس تحفظ کی فضاء قائم رہے اور انھیں بر قت ایمرجنسی سہولیات ملتی رہیں۔انھوں نے ر یسکیو رز کو ہدایت کی کہ تمام لوگ اپنی ذمہ داریوں کو فرض شنا سی کے ساتھ جا ری رکھیں تاکہ لوگوں کو برو قت ریلیف ملتا رہے۔وزیر اعظم کا وژن گرین کلین پاکستان کے تحت انھوں نے ریسکیو اسٹیشن چوک کمہاراں والہ اور کلمہ چوک پر پودا لگاکر ملتان شہر میں اپنی پیشہ وارنہ ذمہ داریوں کا آغاز کیا اور مزید انھوں نے تمام ریسکیو اسٹیشن کے انچارجز کے لیئے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیو اسٹیشن سر سبز، صاف اور خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ریسکیورز کی ویلفیئر میر ی سروس کی اولین تر جیحات میں شامل ہے اور تمام ریسکیو رز کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلیملیں گے۔ مزید انھوں نے ریسکیورز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ایمرجنسی گاڑیوں اور مشینری کو ہر وقت تیار رکھیں اور ہر ایمرجنسی ایمبولینس میں 20ایمرجنسیزکیلئے میڈیسن تیار رکھیں تما م ریسکیورز گرین کلین پاکستا ن وژن کے مطابق اپنے ریسکیو اسٹیشن اورمحلے میں پودے لگائیں