ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لودھراں(ندیم بھٹہ بیوروچیف لودھراں) لودھراں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عامر رشید کی زیرِ نگرانی کمیونٹی انسٹرکٹر منور خان، محمد افضل ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، ریسکیو والنٹیئر محمد سفیان،سمیع اللہ اور محمد عثمان نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 365 ڈبلیو بی دنیاپور میں بیسک لائف سپورٹ، فائر سیفٹی اور فوگ کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد کیا جس میں اساتذہ اور طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ طلباء اور اساتذہ کرام نے ریسکیو کمیونٹی سیفٹی ونگ لودھراں کے کام کو بہت سراہا اور انکا کا کہنا تھا کہ ریسکیو کی ٹریننگ لے کر ہم اپنے معاشرے کو محفوظ بنا نے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔