ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
کوئٹہ (این این آئی)سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ظفر اقبال حسین کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکریٹریز ، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکریٹری پارلیمانی امور، سیکریٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور چیئرمین پیمرا کو ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت، ملک بھر میں قائم کیے گئے 24000 ڈسپلے سینٹرز / معائنہ مراکز اور ووٹرز آگاہی مہم کے حوالے سے ایک خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے،سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات اور چیئرمین پیمرا کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز,، ریڈیو اور کیبل نیٹ ورک کے ذریعہ سے ووٹرز کو ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت، انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے ملک بھر میں بنائے گئے ڈسپلے سینٹرز /معائنہ مراکز اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2020 کی آگاہی دی جائے سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موبائل کمپنیوں کے ذریعہ سے ووٹرز کو ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت، انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے ملک بھر میں بنائے گئے ڈسپلے سینٹرز /معائنہ مراکز اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے حوالہ سے پبلک سروس میسج / ایس ایم ایس جاری کیے جائیںسیکریٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری پارلیمانی امور کو کہا گیا ہے کہ ووٹرز آگاہی مہم میں تمام دفاتر اور ملازمین کو ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت اور مقرر کردہ آخری تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا جائے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکریٹریز کے نام مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے حوالہ سے تمام ضروری معلومات قومی و صوبائی اسمبلییز کے سپیکر ز اور ممبران کو فراہم کی جائیں۔ صوبائی چیف سیکریٹریز کے نام مراسلہ میں بھی کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر اور ملازمین کو ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔ مراسلہ میں صوبائی چیف سیکریٹریز کو کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ضلعی دفاتر کو خصوصی ہدایات جاری کریں کہ وہ ووٹرز آگاہی مہم اور دیگر متعلقہ امور میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضلعی الیکشن کمشنر / رجسٹریشن افسران سے مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے بعد فہرستوں کو 24000 ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کردیا ہے. ووٹرز اپنے ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں اندراج و منتقلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 15، ووٹ پر اعتراض کے لیے فارم نمبر 16 اور ووٹ کے اندراج کے کوائف کی درستگی کے لیے فارم نمبر 17 ڈسپلے سینٹرز پر جمع کروانے کی سہولت ہے فارم اور دیگر معلومات ڈسپلے سینٹرز، دفتر ضلعی الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفیسر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں ووٹرز اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے 15 فروری 2020 تک اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں۔