ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور(این این آئی)پنجاب آب پاک اتھارٹی نے لاہور اور سر گودھا سمیت3اضلاع میں تمام غیر فعال فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فلٹر یشن پلانٹس کی تنصیب اور غیر فعال فلٹر یشن پلانٹس کو فعال کر نے کیلئے پنجاب کے 36اضلاع میں ڈپٹی کمشنر ز کی سر براہی میں کمیٹیاں بھی قائم کر دیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب آب پاک اتھارٹی کا اہم اجلاس جمعہ کے روز پیٹر ن انچیف پنجاب آب پاک اتھارٹی گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں چیف ایگز یکٹو آفیسر پنجاب آب پاک اتھارٹی ایم ڈی واسا زاہد عزیز،چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی جنرل(ر)احمد نوازسلیم میلہ ،بورڈ ممبر پر نسپل سیکرٹری ٹو گورنر ڈاکٹر راشد منصور سمیت بورڈ کے دیگر ممبران شر یک ہوئے۔ اجلاس کے دوران دی جانیوالی بر یفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سے غیر فعال فلٹر یشن پلانٹس کی فہر ستوں کا جائزہ لینے کے بعد پہلے مر حلے میں لاہورسر گودھا اور فیصل آباد میں غیر فعال فلٹر یشن کی بحالی پر کام کا باقاعدہ آغازہو چکا ہے اور ڈپٹی کمشنرز تمام امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران پیٹر ن انچیف پنجاب آب پاک اتھارٹی چوہدری محمدسرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی جون2020 تک پنجاب کے 2کروڑ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا ٹارگٹ بنا چکی ہے جسکے لیے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ایک ایک پیسے کو عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے خرچ کیا جائیگا اور شفافیات کو100فیصد یقینی بنایا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی کیلئے ہونیوالے کاموں کا ہر ہفتے مَیں خود جائزہ لوں گا اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایسے اضلاع کو فوکس کیا جارہا ہے جہاں سب سے زیادہ پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہے دیہی علاقے بھی حکومت کی تر جیحات میں شامل ہیں انشا اللہ ہم عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ پورا کر یں گے۔