ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
علی پور شجرکاری مہم (ملک سجاد سے )
ڈی سی او مظفر گڑھ امجد شعیب ترین کی ہدایت پر
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی طرف سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا
پوسٹ گریجویٹ کالج میں ایک ہزار سے زائد پھل اور سایہ دار پودے لگائے گئے
پودے لگانے کی تقریب کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ عمر خان گوپانگ تھے
طلباء طالبات اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے
ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لئے درخت لگانا بہت ضروری ہے پرنسپل کالج
درخت لگانے کے بعد دعا مانگی گئی اس کے علاوہ مختلف سکولز اور دفاتر میں بھی شجرکاری مہم کے تحت درخت لگائے گئے غزالی پائلیٹ سکول کے پرنسپل ملک ظفر سعیدی نے بھی اپنے سکول میں درخت لگوائے ملک ظفر سعیدی کاکہناتھاکہ درخت ہمارے دوست ہیں درخت ہمیں مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں جتنا زیادہ درخت لگائیں گے اتنا زیادہ ہمارا شہر صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک رہے گا