ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور( این این آئی)سول کورٹ نے مشہور ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی ۔سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست پر پیمرا سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک کی جا رہی ہے،عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستانی خواتین کے اندر ڈرامے نے مثبت نتائج نہیں ڈالے۔ استدعاہے کہ عدالت ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔