ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان اورسٹی پولیس آفیسر ملتان زبیر دریشک کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ نے کمیونٹی پولیسنگ پر عملدرآمدکے سلسلہ میںجامعہ مسجدرحمت میں نما ز جمعہ کے بعد نمازیوں کو روڈ سیفٹی اصول و ضوابط بارے آگاہی لیکچر دیا۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ شاہد جاوید انسپکٹر نے نمازیوں کو بتایا کہ اسلام ہمیں حقوق العباد کی پاسداری کا درس دیتا ہے۔ سفر کرتے ہوئے صبر، برداشت کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔ آپ سڑک پر دوسرے ڈرائیوران کے حقوق کا خیال رکھیں ۔ ٹریفک قوانین کا احترام کر تے ہوئے محتاط انداز میں ڈرائیونگ کریں تاکہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ نمازیوں کو بتایا کہ دوران سفر اگر کوئی ٹریفک کا مسئلہ درپیش ہو یا کسی شکایت کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن 1915 یا 03359151915پر اطلاع دیں۔