ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبال تھے جو 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ لٹن داس بھی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نعیم کو شاداب خان نے 43 رنز پر آؤٹ کیا۔
بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔