ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طر ح وفاقی دارالحکو مت اسلام آباد کے پر یس کلب کے سامنے بھی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاو،سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ، تا جر رہنماء محمد کاشف چوہدری ، ملک عبدالعزیز ، عزیز الر حمن نے بھی احتجاجی مظاہرے کے شر کا ء سے خطاب کیا۔مظا ہرے میںجماعت اسلامی کے کار کنان سمیت سینکڑوں شہری بھی شر یک تھے۔ مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا پی ٹی آئی حکو مت آنے کے بعد ملک میں ہر طر ح کا بحران پیدا ہو گیا ہے لگتا ہے یہ حکو مت اس قوم پر اللہ کا عذاب بن کی نازل ہو ئی ہے،وزیر اعظم نے انتخابات میں قوم سے جو وعدے کیے تھے ان کے اقدامات اس کے بر عکس ہیں ، قدرتی وسائل سے مالا مال گندم اور چینی پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک آٹے اور چینی کے بحران سے دوچار ہے ، لوگ آٹے کے لیے پورا پورا دن قطاروں میں کھڑے ہیں، شوگر اور آٹا ملزمالکان اور آٹا و چینی چور حکومت میں بیٹھے ہوں تو عوام کو سستا آٹا اور چینی کیسے مل سکتی ہے۔انھوں نے کہا حکومت نے اپنے لوگوں کو نوازنے کے لیے آٹے کا بحران پیدا کیا اور غریب کے منہ سے نوالا چھینا۔ عوام بھوک سے مر رہے ہیں اور وزیراعظم کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں۔ آٹا 70 ، چینی 80-85 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ عوام آٹے کے لیے قطاروں میں لگنے پر مجبور ہیں۔ چینی آٹا مہنگا کر کے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ حکمرانوں نے عوام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ پھر بھی وزیر اعظم عوام کو کہتے ہیں کہ گھبرائیں نہ اب عوام گھبر ائے نہ تو کیا خود کشی کر لیں ، بھوکے رہیں یا چرس پی کر سوئیں۔نصراللہ رندھاوا نے کہا عوام کی پیٹھ پر مہنگائی کے کوڑے مارنے والے بے رحم اور بے حس حکمرانوں کے خلاف میدان میں آگئے ہیں ،ملک میںآٹا اور چینی غائب کر کے راتوں رات عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جاتاہے اور ان ڈاکو?ں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔کرپشن میں اضافے پر ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ’’ پڑھتا جا شرماتا جا ‘‘کے مصدق ہے ، عالمی اداروں نے شفاف طرز حکمرانی کے حکومتی دعو?ں کا پو ل کھول دیاہے۔ انھوں نے کہاملک میں کرپشن بڑھی او ر جمہوریت کم ہوئی ہے ، پاکستان کرپشن میں تین درجے ترقی کر گیا۔ کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے وزیراعظم کی آنکھیں کھولنے کے لیے عالمی اداروں کی رپورٹیں کافی ہیں۔ محمد کاشف چوہدری نے کہا حکو مت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا ہر طبقہ سر اپا احتجاج ہے ،ملک میں آٹے اور دیگر اشیاء ضروریہ کی کمی کے ذمہ دار تا جت طبقہ نہین بلکہ یہ حکو مت کی نا قص منصو بہ بند ی کی وجہ سے ہے ،انھوں نے کہاحکمرانوں نے مہنگائی کم کر کے عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا تو عوام گھروں اورجھونپڑیوں سے نکل کر حکمرانوں کے محلوں کا گھیرائو کریں گے تو انہیں کہیں پناہ نہیں ملے گی۔