ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
برسلز/پیرس(این این آئی)کرونا وائرس یورپ تک پہنچ گیا ہے جہاں فرانس اس کا پہلا شکار بنا ہے۔ چین سے پھیلنے والے اس خطرناک وائرس نے پوری دنیا میں بھونچال پیدا کردیا ہے اور عالمی ادارے اس کی روک تھام کے لیے حرکت میں آگئے ہیں۔ کسی یورپی ملک میں اس وائرس کے پہنچنے کا فرانس میں پہلا کیس سامنے آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرے مریض کی تشخیص کی گئی ہے۔ یہ وائرس چینی شہر ووہان میں سامنے آیا اور اس کے بعد تیزی کے ساتھ دنیا کے دوسرے ممالک تک پھیل گیا ہے۔تینوں افراد چین میں مقیم تھے۔ انھیں جنوب مغربی فرانس کے علاقے بورڈو منتقل کیا گیا ہے۔پیرس نے اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے انہیں الگ کردیا گیا ہے۔اس سے قبل فرانسیسی وزیر صحت انیلس بزن نے پریس کانفرنس میں کورونا کے پہلے دو کیسز کی تصدیق کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس پہلا یورپی ملک ہے جس میں یہ وائرس پہنچا ہے۔