ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
نیویارک (این این آئی)فیس بک نے اپنی زیرملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ لیکیشن واٹس ایپ میں اشتہارات دکھانے کے منصوبے کو التوا میں ڈال دیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق فیس بک نے واٹس ایپ میں اشتہارات کو جگہ دینے کے ابتدائی منصوبوں سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا اور کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے قائم کی جانے والی ٹیم کو تحلیل کردیا گیا ہے اور ان کا کام بھی واٹس ایپ کوڈ سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں فیس بک نے تصدیق کی تھی کہ 2020 میں واٹس ایپ میں اشتہارات اسٹیٹس کے سیکشن میں نظر آئیں گے۔اخبار کے مطابق فیس بک کی جانب سے اشتہارات کو واٹس ایپ اسٹیٹس کا حصہ بنانے کا ارادہ تو ہے مگر فی الحال یہ ایپ لیکیشن اشتہارات سے پاک ہی رہے گی۔