ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر ہوا بازی چوہدری غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر کرونا وائرس کی سکریننگ کیلئے خصوصی کائونٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں،ایوی ایشن پالیسی 2019 کے مطابق نئی ایئر لائنزکو دعوت دی جارہی ہے ،برٹش ایئر ویز آچکی ہے،قومی ایئر لائن کو ترقی دی جارہی ہے ،ایک جہاز آچکا ہے جبکہ دوسرا بھی جلد بیڑے میں شامل ہوجائے گا،نئے سی ای او پی آئی اے کی تعیناتی عبوری ہے ابھی صرف ضروری اقدامات کرینگے ۔ محکمہ موسمیات کے دفتر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موسم کا اثر دل و دماغ پربھی ہوتا ہیے ، موسم کی وجہ سے ہماری فصلوں پر بہت برا اثر پڑا ہے ،ابھی تو خود محکمہ موسمیات کے اقدامات سے لاعلم ہوں ،اس ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چودھری نثار آرہا ہے اور نہ میں کہیں جارہا ہوں ،چودھری نثار فارغ ہو چکے ہیں اور اب آرام کررہے ہیں ان کو آرام ہی کرنا چاہیے ،عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی ، رواں سال گزشتہ سال سے بہتر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی جان بچانے کے لئے متحرک ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ ہر کسی کی خواہش اور سیاسی جماعت چاہتی ہے کہ وہ وعدے پورے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ 2017 کی ہے اور (ن) لیگ کے کرتوت بتا رہی ہے۔