ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
راولپنڈی(این این آئی)بھارتی فوج نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔