ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
سرگودھا(آرائش نیوز)حکومت نے وفاقی اداروں میں ہفتہ واردوتعطیلات ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں . ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی اداروں میں ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کو ختم کیا جارہا ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اس سلسلہ میں اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے. دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پوسٹ نے ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت آئندہ 3 برسوں میں 2 لاکھ لوگ برسر روزگار ہوں گے. ملک کے نوجوانوں کے لئے فراہمی روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پاکستان پوسٹ نے منصوبہ تیار کیا ہے، اس منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز فروری میں کیا جائے گا.
پروگرام سے 3 سال میں 2 لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا. منصوبے کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار فرنچائز پوسٹ آفسز بنائے جائیں گے،ہر فرنچائز پوسٹ آفسز میں پوسٹل کے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، ان فرنچائز پوسٹ آفسز میں بلوں کی ادائیگی، پارسل کی ترسیل، ڈومیسٹک اور فارن ریمیٹنسز، پوسٹل اسٹیشنری، ای کامرس اور موبائل ٹاپ اپ کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹورز اور سی ایس ڈی کی سہولت بھی ہوگی. پروگرام کے لیے ماحول دوست الیکٹرانک اسکوٹیز اور رکشے بھی فراہم کئے جائیں گے.