ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
جکارتہ(آرائش نیوز) انڈونیشیا میں تارکین وطن مزدوروں سے بھری ایک کشتی ڈوب گئی ہے . ملائیشیا سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں بیس تارکین وطن سوار تھے .
جن میں سے ایک ہلاک جبکہ نو لاپتہ ہوگئے ،دیگر دس کو بچالیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایاکہ نو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں
جبکہ دس افراد کو بچالیاگیا ہے . اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے. انڈونیشیا سے مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد ہر سال روزگار کی تلاش میں ملائیشیا کا رخ کرتی ہے. اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس چھ ہزار سے زائد انڈونیشی باشندے ملائیشیا میں زیر ملازمت تھے.