ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
تامل ناڈو (آرائش نیوز) لڑکی کے پیٹ سے آدھا کلوبال اور شیمپو نکال لیے گئے ہیں . تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل انڈیا سے خبر آئی تھی کہ ایک لڑکی کا آپریشن ہوااور اس کے پیٹے سے کافی تعداد میں زیورات برآمد ہوئے جو وہ اپنے بھائی کی دکان سے چوری کر کے کھایا کرتی تھی تاہم اب روس میں ایک واقعہ پیش آیا ہے کہ لڑکی اپنے جسم کے بال کھاتی تھی اور آپریشن کر کے اس کے پیٹ سے بال نکالے گئے ہیں .
بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 13 سالہ لڑکی کے پیٹ سے آدھا کلو انسانی بال اور شیمپو کے خالی پیکٹس نکال لیے گئے ہیں.بتایا گیا ہے کہ تامل ناڈو میں ساتویں جماعت کی طالبہ کو پیٹ میں مسلسل تکلیف ہونے لگی.بچی کے پیٹ میں جب زیادہ درد ہونے لگا تو اہل خانہ اسپتال لے کر گئے. بچی کو تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تو تو ڈاکٹرز نے کئی ٹیسٹ کیے. مختلف ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر پیٹ میں ٹھوس شے کی موجودگی کا انکشاف ہوا.ڈاکٹرز نے اینڈ اسکاپی کے ذریعے گیند کے برار ٹھوس شے نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے.اس دوران لڑکی کی مسلسک درد کے باعث شدید تکلیف میں رہی.بڑھتے درد کے بعد ڈاکٹرز نے فوری سرجری تجویز کی اور والدین کی اجازت سے لڑکی کا آپریشن کیا گیا.ڈاکٹرز نے لڑکی کے پیٹ سے بالوں کا گچھا اور پلاسٹک کے پیکٹس نکال لیے.
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بالوں اور شیمپوں کے خالی پیکٹس کا وزن آدھا کلو کے برابر ڈاکٹر نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ رشتہ دار کے موت پر لڑکی نے اشیاء کھانا شروع کر دی تھیں.لڑکی نے اپنے بال نوچ نوچ کر کھانے شروع کر دئیے اور شیمپو کے خالی پیکٹس بھی نگل لیے.اس سے قبل روس میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں ٹھوس چیز نے لڑکی کے پیٹ میں تقریباً تمام جگہ کو گھیرا ہوا تھا اور اس کے پیٹ میں شدید تکلیف تھی جبکہ اسکی آنتوں میں انفیکشن پایا گیا تھا. سرجن کی ٹیم نے ٹیسٹ کے بعد جب لڑکی کا آپریشن کیا تو دیکھ کر حیران ہو گئے کہ اسکے پیٹ میں ٹھوس چیز 2 کلو وزنی بالوں سے بنا ہوا ایک گیند نما گچھا تھا جو 20 انچ چوڑا تھا. لڑکی کا آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں بچوں کی عادت ہوتی ہے جس میں اپنے بالوں کو منہ میں لینے اور چبانے کے عادی ہوتے ہیں، یہ عادت زیادہ تر نوجوان لڑکیوں میں پائی جاتی ہے جو کہ اکثر بالوں کو منہ میں لیتے ہوئے یا چباتے ہوئے نِگل بھی لیتی ہیں. اس لڑکی کے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا کہ اسے اپنے بال چبانے کی عادت تھی اور غیر محسوس انداز میں وہ دو کلو کے قریب اپنے بال کھا چکی تھی جو پیٹ میں جا کر جمع ہو گئے تھے. لڑکی کی والدہ کے مطابق آپریشن کے بعد ان کی بیٹی اب مکمل طور پر صحت یاب ہے.جبکہ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جو اپنے ہی بالوں کو نگل لیتے ہیں وہ ایک نفسیاتی بیماری کا شکار ہوتے ہیں جسے ’ٹریکو فیگیا‘ کہا جاتا ہے.
..