ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (آرائش نیوز) جیل سے رہائی کے بعد آسیہ بی بی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی، تصویر میں آسیہ بی بی فرانسیسی رائیٹر اینا ازابیلے کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آرہی ہیں . تصویر شیئر کرنے والے ایک آن لائن پیج نے اپنی ہیڈلائن میں لکھا ہے کہ رہائی کے بعد آسیہ بی بی کی پہلی تصویر آپکا دل گرما دے گی .
رپورٹ میں مزید لکھا ہے
کہ یقیناً آسیہ بی بی جس صدمے سے گزری ہیں اسکو کم کرنے میں بہت وقت لگے گا لیکن اب انہیں آزاد دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے. خبر ہے کہ آسیہ بی بی فرانسیسی رائیٹر کے ساتھ مل کر بہت جلد ایک کتاب بھی لکھ رہی ہیں.
تصویر کے منظر عام پر آتے ہی ٹویٹر پر لوگوں نے اپنے اپنے انداز سے دلچسپ تبصرے کئے.ایک صارف بلال فاروق کا کہنا تھا کہ”آسیہ کو آزاد دیکھنا کتنا اچھا لگ رہا ہے، جنہوں نے ایک عرصہ جھوٹے الزام کے تحت جیل میں گزارا ہے، ہمیں سلمان تاثیر اور ہر اس شخص کو یاد رکھنا چاہئے جس نے آسیہ کا مقدمہ لڑا”.
ایک اور صارف نے لکھا کہ “اب یہ بات کلئیر ہے کہ سلمان تاثیر مرحوم ایک بیگناہ عورت کا مقدمہ لڑ رہے تھے، وہ اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں یقیناً آج وہ سر خرو ٹھہرے ہیں”صحافی رضا احمد رومی نے لکھا ” آسیہ بی بی کو آزاد دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، یقیناً جس صدمے سے وہ گزری ہیں اسے کم ہونے میں وقت لگے گا لیکن اب امید باقی ہے”