#ٹیکے_والا_وزیراعظم کل کی تقریر کے بعد میڈ یکل سٹورز پر ڈیمانڈ میں اضافہ۔ ہر گاہک سٹور والے سے پوچھ رہا ہے جناب آپ کے پاس حوروں والا ٹیکا ہے؟
ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور (آرائش نیوز)وزیراعظم عمران خان کے حوروں کے حوالے سے دئیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بھث چھیڑ دی . تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمپین کے دوران جب لفٹ سے گرا تو شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم نے ایسا انجیکشن لگایا کہ ہڈیاں ٹوٹنے کا درد بھول گیا اور وہاں پر کھڑی نرسیں حوریں لگنے لگیں .
وزیراعظم عمران خان جب بھی تقریر کریں تو ان کا کوئی نہ کوئی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتا ہے،جیسا کہ کچھ دن قبل انہوں نے بیان دیا تھا کہ ’سکون صرف قبر میں ہے.اسی طرح اب ان کا ایک اور بیان خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ مجھے ڈاکٹر عاصم نے ایسا انجیکشن لگایا جس سے مجھے پاس کھڑی نرسیں بھی حوریں لگنے لگیں. وزیراعظم کے اس بیان پر جہاں لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے وہیں کچھ ناقدین نے تنقید بھی کی. عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل کی تقریر کے بعد میڈ یکل سٹورز پر ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ہے. ہر گاہک سٹور والے سے پوچھ رہا ہے جناب آپ کے پاس حوروں والا ٹیکا ہے؟.
#ٹیکے_والا_وزیراعظم کل کی تقریر کے بعد میڈ یکل سٹورز پر ڈیمانڈ میں اضافہ۔ ہر گاہک سٹور والے سے پوچھ رہا ہے جناب آپ کے پاس حوروں والا ٹیکا ہے؟
ایک صارف نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ بیان دے کر نرسوں کی توہین کی ہے،وہ ایک مقدس پیشے سے منسلک ہیں. عمران خان کا یہ بیان نرسوں اور اس مقدس پیشہ کی توہین ہے.
ڈاکٹر عاصم نے مجھے ایسا ٹیکہ لگایا کہ نرسیں مجھے حوریں نظر آنا شروع ہو گئیں. عمران خان
حوریں کسی انسان نے نہیں دیکھیں لیکن ایک سلیکٹڈ وزیراعظم نے یہ کہہ کر تمام نرسوں کو حوروں سے کمتر کہہ دیا.
کیا یہ نرسوں اور اس مقدس پیشہ کی توہین نہیں ہے؟#ٹیکے_والا_وزیراعظم
ایک صارف نے کہا کہ اب پتا چلا کہ پاکستان کا اکیسواں وزیر اعظم پائیلٹ تھا اور22واں جہاز ہے.
حوروں والا ٹیکہ۔۔۔۔۔۔۔
اب پتا چلا کہ پاکستان کا اکیسواں وزیر اعظم پائیلٹ تھا اور22واں جہاز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ https://twitter.com/sanabucha/status/1222065278462373888 …Sana Bucha✔@sanabucha
سکون صرف قبر میں ہے کے بعد پیش خدمت ہے خان صاحب کا حوریں دکھنے والا ٹیکا۔۔۔
https://twitter.com/ab_cheema/status/1221910331993337856 …
ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جسس شخص کو عثمان بزدار وسیم اکرم پلس لگنے لگ جائے اسے نرسیں حوریں ہی لگتی ہونگی
جسس شخص کو عثمان بزدار وسیم اکرم پلس لگنے لگ جائے اسے نرسیں حوریں ہی لگتی ہونگی#حوروں_والا_ٹیکہ https://twitter.com/geonews_urdu/status/1221849111441395712 …
Geo News Urdu✔@geonews_urdu
انجکشن لگنے کے بعد اسپتال کی نرسیں حوریں لگنے لگیں،وزیراعظم عمران خان
ایک صارف نے سوال کیا کہ خان صاحب حوروں والا ٹیکہ کہاں ملے گا
ڈاکٹر صاحب ہم بھی خان ہے یہ حوروں والا ٹیکہ کہا ملے گا https://twitter.com/arsched/status/1222021939398631425 …
Arshad Sharif✔@arsched
Which injection makes nurses look like “Hoors” to #PMIK ?
Is PM sending a message that Nurses are objects of sexual desire? The noble profession of “Sisters” who follow the tradition of #FlorenceNightingale to treat sick & wounded rebranded as “Hoors” by #Pakistan ‘s PM?