ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
کراچی (این این آئی) اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاب فیئر اور طلبہ کیلئے بزنس سٹارٹ اپس ایکسپو کا انعقاد آج (بدھ) اقرا یونیورسٹی کے مین کیمپس ڈیفنس ویو میں ہو گا۔ جاب فیئر صبح 11 بجے شروع ہوگا جس میں وزیراطلاعات سندھ سعید غنی،چیف سیکریٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ،صوبائی وزیر آئی ٹی تیمور تالپور،صوبائی وزیر کھیل بنگل خان مہر،سربراہ سی آئی ای سی پروفیسر ڈاکٹر عبدلقدیرراجپوت،وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر طارق رفیع اور معروف صنعتکار سردار یاسین ملک شرکت کرینگے۔اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلرو صدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کے مطابق مذکورہ جاب فیئر کا مقصد جامعات اور کارپوریٹ انڈسٹریز کے مابین وسیع تر اشتراک اور تعلقات کو فروغ دیناہے۔