ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
وہاڑی(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے ذریعے صفائی ستھرائی کے خصو صی انتظامات کئے جا رہے ہیں عملہ صفائی تمام علاقوں میں باقاعدگی سے کام کرر ہا ہے عملہ صفائی کی روزانہ کی بنیاد پرمانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے بلدیہ وہاڑی کا مکینکل سویپئر جو ایک عرصے خراب ہوا تھا اس کو مرمت کروا کر مین شاہراوں کی صفائی کروائی جارہی ہے جس سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا خوشگوار ماحول سامنے آرہا ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق وہاڑی کو خوبصورت اور سر سبز ضلع بنائیں گے شہر کے تمام ہم چوکوں اور سڑکوں کے اطراف میں شجرکاری کی جائے گی شجرکاری کے حوالے سے ایک جامع پلان مرتب کیا جا رہا ہے کہ پودوں کے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کیلئے پانی کی فراہمی اور پودوں کی حفاظت کو یقینی بنا یا جاسکے تاکہ یہ پودے اچھے طریقے سے پروان چڑھ سکیں ۔