ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان وزارت قانون نے کہا ہے کہ وزارت قانون و انصاف کی ویب سائٹ پر اب ہر ڈویژن سے متعلق قوانین اور ان کی تعداد موجود ہے، اس سے پہلے پاکستان کوڈ ویب سائیٹ پر حروف تہجی ترتیب وار، زمرہ وار اور تاریخ وار قوانین تک رسائی حاصل تھی۔ترجمان کے مطابق وزارت قانون کی ویب سائٹ پر مختلف ڈویڑنوں کے تمام قوانین موجود ہیں،سب سے زیادہ تعداد فائنانس ڈویڑن کے قوانین کی ہے۔ ترجمان کے مطابق فائنانس ڈویژن کے کل 107 قوانین ویب سائٹ پر موجود ہیں، داخلہ ڈویژن کے 77 قوانین ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، ویب سائٹ وزارت قانون کے 63 قوانین تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ترجمان نے کہاکہ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر ڈویژنوں کے مطابق قوانین کی درجہ بندی’ متعلقہ وزارتوں کے لیئے فائدہ مند ثابت ہو گی