ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لودھراں(ندیم بھٹہ بیوروچیف لودھراں)
لودھراں میں بھی مظلوم کشمریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف ضلع انتظامیہ نے ایک واک کا انعقاد کیا جس میں ذپٹی کمشنر عمران علی قریشی ضلع پولیس آفسیر سید کرار حسین اور.ممبر صوبائی اسبملی و پا رلیمانی سکیٹری نذیر احمد خان بلوچ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شیر محمد اعوان، ضلعی سنیئر نائب صدر طاہر امیر غوری سمیت مردو خواتین کی کثیمر ریلی کی شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف بینر ز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر ہمارا ہے، نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر ہم چپ نہیں رہے گے جیسے جملے تحریر تھے۔ پوری پاکستانی قو م کے دل کشمیری بہن بھائیو ں سے ساتھ ڈھرکتے ہیں۔ معصوم کشمیروں پر ہونے والے بھارتی مظام کے خلاف آخری سانس تک آواز بلند کرتے رہیں گے۔ پوری پاکستانی قوم کشمیروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی نذیر احمد خان. نے کہا بلوچ کشمیر یو ں کی تحریک آزادی کو بھارتی مظالم دبا نہیں سکتے۔ کشمیریوں کو اُن کا بنیادی حق دیاجائے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شیر محمد اعوان اس موقع پرطاہر امیرغوری سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا.