ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
تونسہ شریف(جمیل چانڈیہ)چوری و اقدام قتل میں ملوث ڈیڈا گینگ اور صدامی گینگ کے سرغنہ ممبران سمیت گرفتار، اسلحہ و رقم برآمد۔ ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر جراٸم پیشہ عناصر کے ناپاک ارادوں کا ناکام بنایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرتونسہ پولیس کی بڑی کامیابی ،محمد آصف رشید ڈی اپس پی تونسہ کی سپر ویژن میں ایس ایچ او شاہد رضوان معہ پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دو گینگ کے سرغنہ کو ممبران سمیت کوگرفتار کر لیا ۔دوران کارواٸ ملزمان سے پسٹل معہ گولیاں،موٹرسائیکل اور نقد رقم 1,00,000روپےبرآمد۔ڈی ایس پی تونسہ محمد آصف رشید کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ گینگ نے متعدد وارداتیں کرکے شہریوں کو خوف میں مبتلا کررکھا تھا۔ غریب عوام کو مال و متاع سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈی پی او کی ہدایت پر ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس دوران شہریوں نے محمد آصف رشید ڈی اپس پی تونسہ اورایس ایچ او صدرتونسہ اور پولیس ٹیم کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری سے علاقہ میں احساس تحفظ پیدا ہو گا اور چوری کیا ہوا مال برآمد ہونا ان کےلئے خوشی کا باعث ہے۔سرکل تونسہ پولیس انشاء اللہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف برسرپیکار رہے گی اور آئندہ بھی اپنے تمام تر وسائل کوبروئے کار لاکر لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائیگا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈیڈا گینگ کےمحمد شریف ولد احمد بخش قوم ڈیڈہ سکنہ منڈا،محمد نواز ولد محمد بخش ولد محمد بخش قوم ڈیڈ ا سکنہ منڈا صدامی گینگ، صدام حسین ولد غلام قاسم قوم گاڈی سکنہ بستی گاڈی اورعبدالمجید ولد خالد قوم گاڈی سکنہ بستی گاڈی کو گرفتار کرکےان کے قبضہ سےپستول معہ میگزین،موٹرسائیکل اورنقد رقم 1,00,000روپے برآمد کر لی گئی