ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی) اداکار ہمایوں سعید نے ہسپانوی کرائم ویب سیریز’’ منی ہیسٹ سیزن 4‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہونے کی خبر کی تردید کر دی۔انہوں نے کہا کہ ان کا نیٹ فلیکس کی اس ویب سیریز کا حصہ بننے کی خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے اور وہ انشا اللہ جلد ہی پاکستانی منی ہیسٹ بنائیں گے۔اداکار ان دنوں اپنی نئی فلم لندن نہیں جاؤں گی کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس میں وہ اداکارہ مہوش حیات کے مقابل ہوں گے۔