ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد/جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریب کے شرکا کو صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ،جکارتہ میں پاکستانی سفیر عبدالسالک خان نے کشمیری بہادر عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین دو پرانے معاملات ہیں، مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کشمیری اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد نہیں کیا۔