ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگ سات دہائیوں سے ظالمانہ بھارتی قبضے اور محاصرے میں رہ رہے ہیں،آزادی اور حقوق کے لئے تاریخی جدوجہد میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ ہندوستانی حکومت کی 5 اگست اور 31 اکتوبر 2019 کی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چھ ماہ سے کشمیر میں غیر قانونی نظربندیوں، گرفتاریوں، لاک ڈاؤن، مواصلات کی ناکہ بندی، میڈیا بلیک آؤٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے ظلم و جبر س لوگوں کو بے پناہ تکلیف پہنچی ہے،نو لاکھ سے زائد فوجیوں کی کشمیر میں موجودگی پر شدید تشویش ہے،بھارت نے پوری وادی کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا،کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں،نامعلوم مقامات پر 13000 سے زیادہ کشمیری نوجوانوں کو نظربند کیا گیا ، بھارتی فوج کی طرف سے شہریوں پر تشدد اور پیلٹ گنوں کا استعمال ہو رہا ہے،کشمیری سیاسی رہنماؤں کی نظربندی پر بھی تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کے خلاف ہولناک تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ کو اجازت دینے کے لئے بھارت پر زور دے، حکومت کشمیر معاملے میں سنجیدگی دکھائے، وزیروں کی آپس کی لڑائی سے مسئلہ کشمیر متاثر ہو رہاہے۔