ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مودی سن لے کشمیر کو جیل تو بنا سکتا ہے مگر جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔ ایک بیان یمں سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نے کہاکہ مسلسل بھارتی ظلم و جبر کا مقابلہ کرنے پر کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں ، آج پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ سلام ہے ان مائوں، بہنوں بیٹیوں پر جو اپنے جوان آزادی کی راہ میں قربان کر رہی ہیں ، مودی سن لے کشمیر کو جیل تو بنا سکتا ہے مگر جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ کئی ماہ سے لاک ڈائون اور کمیونیکشن بلیک آؤٹ کے باوجود کشمیر سے آزادی کے نعرے بلند ہو رہے ہیں ،پاکستانی قوم آج بھی اسی نعرے کے ساتھ کھڑی ہے جو بھٹو شہید نے کشمیریوں کیلئے لگایا تھا ۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ چیئرمن بلاول بھٹو اپنے نانا اور والدہ کی طرح کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ، کشمیر پیپلز پارٹی کی بنیاد میں شامل ہے ۔