ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ کشمیری اکیلے نہیں ہیں، پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ ایک بیان میں فریال تالپورنے کہاکہ جس جذبے اور اتحاد کے ساتھ پاکستان میں آج یوم کشمیر منایا جا رہا ہے، وہ دنیا کے لیئے ایک پیغام ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ایک بار پھر دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی انتھا کردی ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان تاحال بھارتی جیلوں میں قید اور باقی پوری آبادی محصور ہے۔انہوںنے کہاکہ اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کے تمام ادارے اور عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائے۔