ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف کے کئی مواضعات میں گندم کی فصل پرتیس سالہ طویل وقفے کے بعد ٹڈی دل کا بڑا حملہ ، جس نے ہزاروں ایکٹر پر لگی گندم کی فصل اور درختوں کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے، محکمہ زراعت پنجاب حملے کے سامنے بے بس دیکھائی دیتا ہے اورتونسہ کے مواضعات بیروٹ،مندوانی،بستی بزدار، بستی کورو،روڈو سمیت متعدد مواضعات میں ٹڈیوں کا حملہ مقامی آبادی کی زراعت اور معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ڈھول اور ٹین کے ڈبوں کو بجا کر ڈٹڈی دل (مکڑی)کو اپنی گندم کی فصلوں سے دور بھگا رہے ہیں سماجی کارکن احمد بخش قیصرانی و دیگر کاشتکاروں نے ٹڈی دل (مکڑی) کے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور محکمہ زراعت کے اعلی حکام سے ہنگامی بنیادوں پر روک تھام کے لیے اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے