ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
تونسہ شریف(محمد جمیل چانڈیہ)پنجاب ہائی وے پولیس کوٹ موڑکے اہلکاروں نے کوٹ موڑ کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نیتجے میں زخمی ہونے والے کار سوار مرسلین پٹھان کو قیمتی موبائل اور چالیس لاکھ نقد با حفاظت واپس کر دیا پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کو گزشتہ رات رشید پمپ نزد کوٹ موڑ کے قریب کار اور ٹریکٹر میں تصادم کی اطلاع ملی جس پر ہائی وے کے گشت کے معمور ہائی وے پولیس اہلکار عبید اللہ ہیڈ کانسٹیبل، غضنفر علی اور رانا عمر فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمی کار سوار کو بحفاظت تونسہ ہسپتال منتقل کیا جبکہ کار کی تلاشی کے دوران ملنے والے قیمتی سمارٹ فونز اور چالیس لاکھ روپے نقدی اپنی تحویل میں لیکر زخمی ہونے والے کار سوار کے ہوش میں آنے پر اس کے بحفاظت حوالے کر کے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کردی۔