ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور (این این آئی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حفاظتی سامان کے بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد کردی ۔اس حوالے تمام صوبوں کے ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کردئیے گئے ۔ مراسلے کے مطابق ماسک ، حفاظتی عینک ، تلف پذیردستانے ،سانس لینے کے آلات تیار کرنیوالی کمپنیوں پر سامان بیرون ممالک بھیجنے ،ڈسپوزایبل گائون ، جوتوں کے کور ، ٹوپیاں ، سینی ٹائزر کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو پر حفاظتی اشیاء کی قلت پیدا ہوسکتی ہے ،ملک میں حفاظتی اشیاء کے اسٹاک کی فہرست ترتیب دینے کی ہدایت۔ بیرون ممالک حفاظتی اشیاء کو بھیجنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔