ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
کھڈیاں خاص(این این آئی)ٹی وی تاریخ میں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں ہانیہ کا کردار اداکارنے والی اداکارہ حرامانی نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میرے فنی کیرئیر کا ایک بہترین ڈرامہ تھا جس نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ایک سوال کے جواب میں حرامانی نے کہاکہ جس طرح ناظرین نے اس ڈرامے کو پذیرائی دی اس کا اندازہ مجھے اس کے بارے میں ملنے والے خیالات اور کمنٹس سے ہوا جس میں انہوں نے نہ صرف پورے ڈرامے بلکہ میرے’’ہانیہ‘‘ کے کردار کو بھی سراہاہے میں اتنی محبت اور پذیرائی دینے پر عوام کی تہ دل سے مشکور ہوں ۔حرا مانی نے کہاکہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے تمام اداکاروں نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کیا تھا میں نے بھی ’’ہانیہ‘‘ کے کردار میں ڈوب کر اداکاری کی کیونکہ اس ڈرامہ کی ریٹنگ دیکھتے ہوئے لگ رہاتھا کہ یہ بلا ک بسٹر ڈراموں میں سرفہرست ہوگا۔حرامانی نے مذید کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں ڈرامہ کی تاریخ کا حصہ بنی ہوں انشاء اللہ اس طرح کی پروڈکشنز کو میں ہنس کر قبول کیا کروں گی اور اداکاری کو بہتر سے بہترین کیا کروں گی۔