ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف قومی اسمبلی میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ن لیگی ارکان کو احتجاج کے لئے جمعہ سے قومی اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ مہنگائی کے خلاف جمعہ سے 17 فروری تک روزانہ قومی اسمبلی میں احتجاج کیا جائے گا ، پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پہ مہنگائی کے خلاف دھرنا بھی دیا جائے گا ۔