ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویڑن شان الحق کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈویژن بھر کے 61 پیٹرول پمپوں،پولٹر شیڈز کو این او سی جاری کئے گئے۔کمشنر شان الحق نے تمام پراجیکٹس کے ساتھ ماحولیاتی رپورٹ لف کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق گرین کلین پاکستان کو کامیاب بنانا ہے۔محکمہ ماحولیات اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔کسی کو بھی این او سی مروجہ معیار پر پورا اترنے پر ہی دیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل خواجہ عمیر بھی موجود تھے ۔