ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ڈیرہ غازی خان (ڈپٹی بیورو چیف ملک رمضان سے )ڈیرہ غازی خان پاسپورٹ آفس میں ٹاوٹ مافیا کی اجارہ داری قائم ہے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے نہ صرف عوام کو ذلیل و خور کیا جا رہا ہے بلکہ کرپشن لوٹ مار کا بازار تحاشہ گرم ہے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس قدر بھیانک انداز میں لوٹ مار ہو رہی ہے کہ سادہ لوح شہریوں کے کپڑے تک اتارنے سے بھی مافیا دریغ نہیں کرتا عوامی حلقوں نے ڈی جی پاسپورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس میں ٹاوٹ مافیا کی جیب گرم نہ کرنے والے سائلوں کو پاسپورٹ ملازمین کی جانب سے بلاجواز ذلیل کرنا معمول بن گیا اس پر فوری طور پر پر کاروائی کے احکامات جاری کئے جائیں ڈی جی خان کے عوام سخت اذیت و پریشانی سے دوچار یہاں آفس میں جب لوگ پاسپورٹ کے حصول کی خاطر سرکاری فیس اور کاغذات جمع کراتے ہیں تو ملازمین لعیت و لعل سے اعتراض لگا کر فارم واپس کر دیتے ہیں یوں پھر سادہ لوح لوگ ایجنٹ مافیا کے ہاتھ چڑھ جاتے ہیں ایجنٹ مافیا ان سے ساز باز ہیں ساز باز اسطرح کی جاتی ہے کہ 15 دن میں پاسپورٹ فیس 3030 روپے بنتی ہے مگر ایجنٹ مافیا ان سے 4000سے 4500 روپے لیتا ہے اسی طرح ایجنٹ فیس جو پانچ ہزار مقرر ہے لیکن ایجنٹ مافیا 6500 سے 7000 ہزار چارج کرتا ہے عوام اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کے پاسپورٹ آفس سے ٹاوٹ مافیا کا راج ختم کروا کے پاسپورٹ ملازمین کا قبلہ درست کیا جاےٙ تاکہ پاسپورٹ سالین گورنمنٹ پاسپورٹ پالیسی کےمطابق با آسانی پاسپورٹ بنوا سکیں