ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ڈیرہ غازی خان( ڈپٹی بیورو چیف ملک رمضان سے )ڈیرہ غازی خان عوام کو بجلی کی فراہمی کے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل اور امیدوار لارڈ مئیر میٹروپولیٹن کارپوریشن ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ نے بستی زئی کھوسہ میں معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر حسین نیازی ، میڈئم حنا بھی موجود تھیں
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ان کی ترجحات میں حلقہ این اے 191 میں ہر دیہات اور گاؤں میں بجلی کی ممکنہ فراہمی کے اقدامات شامل ہیں ہر صورت عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ قرضہ کی مشعیت نے ملک کا دوالیہ نکال دیا آج پاکستان میں واحد حکومت ہے جو اپنے اخراجات کم کرتے ہوئے نہ صرف عوام کو ریلیف دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے بلکہ عالمی اداروں کے قرضوں سے بھی نجات دلانے کی کوشش کر رہی ہے
امیدوار لارڈ مئیرمیٹروپولیٹن کارپوریشن ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان ہر ممکن عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں جلد مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے مسائل حل کر لئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے کرپشن روکنے اور مہنگائی کا سدباب کرنے کے لئے مافیاز سے جنگ لڑ رہے ہیں پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے
اس موقعہ پر تحریک انصاف کے رہنماء سردار شریف خان لغاری نے کہا کہ ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ منتخب ہونے کے بعد حلقہ کے عوام سے کسی حکمران نے رابطہ رکھا ہو انہوں نے زرتاج گل وزیر کی آمد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ جاگیر داروں اور سرمایہ داروں نے علاقے کےعوام کو بنیادی حقوق سےمحروم رکھالیکن تحریک انصاف کی حکومت محرومیوں کا ازالہ کرنے کے اپنے عوام کی داد رسی کر رہی محترمہ زرتاج گل کی بطور وفاقی وزیر اپنے لوگوں میں آمد اور بستی زئی کھوسہ کےعوام کو اندھیروں سے نجات دلانے کیلئےبجلی کی فراہمی کااعلان اور بنیادی انفراسٹرکچر کے مسائل حل کے اقدامات پر تحسین پیش کی
جس پر وفاقی وزیر نے اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اس موقعہ پر ڈاکٹر محمود شیخ، حاجی اسماعیل کھوسہ،لال خان ،یسین لغاری اور نواز سرمرو مظفر خان سکھانی،میاں نعمان عظیم اور کامران گشکوری نے بھی خطاب کیا