ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لندن:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار حکومت کی جانب سے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے پر جذباتی ہو گئے،حکومتی اقدام کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا .
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی ڈار کا کہنا تھا کہ آج حکومت کی جانب سے ہمارے گھر کو پناہ گاہ بنانے کا اقدام ریاستی دہشتگردی اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، یہ حرکت 28 جنوری 2020 کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کی توہین ہے .
انہوں نے آبدیدہ لہجے میں کہا کہ اِس گھر سے اُن کی یادیں وابستہ ہیں،حکومتی اقدام کے خلاف عدالت جائیں گے. واضح رہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر غریبوں کے لیے پناہ گاہ میں تبدیل کردیا ہےاور گلبرگ تھری میں واقع اسحاق ڈار کے گھر میں 50 بے گھر افراد کے لیے بستر لگوا دئیے گئے ہیں،پنا گاہ میں خواتین کی رہائش کا الگ انتظام کیا گیا ہے جبکہ گھر کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ بھی نصب کر دیا گیا ہے .یہ یادرہے کہ ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نیلامی کا عمل روک دیا تھا .