ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور( این این آئی )چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے 11 فروری سے گداگری کے خلاف گرینڈ مہم کی قیادت کا اعلان کر دیا۔ اس کمپین کا سلوگن ’’ہماری ہیلپ لائن 1121 پر بھکاری بچے کی اطلاع دیں اور اس کا مستقبل سنواریں‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیئر پرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بھکاری بچوں کے خلاف پورے پنجاب میں گرینڈ ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔گداگری میں ملوث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو اپنی تحویل میں لے گا۔ سارہ احمد نے بتایا کہ ان بچوں کو بہترین سہولیات اور مستقبل دینا، حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ اس گرینڈ ریسکیو آپریشن سے پنجاب میں گداگری میں کمی واقع ہو گی۔