ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد(این این آئی) ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت ،ووٹ اندراج, منتقلی, اعتراض, حذف اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے کے لیے صرف 7 دن باقی رہے گئے ۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ووٹ اندراج, منتقلی, اعتراض, حذف اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے کے لیے صرف 7 دن باقی رہے گئے ہیں ۔بیان کے مطابق ووٹرز ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں ۔ ڈسپلے سینٹرز پر فارم 15 برائے اندراج و منتقلی ووٹ, فارم 16 اعتراض / حذف ووٹ اور فارم 17 برائے کوائف درستگی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ڈسپلے سنٹرز میں فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2020 ہے۔ بیان کے مطابق ڈسپلے سنٹرز اتوار کے دن کھلے رہیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رائے دہندگان آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں۔