ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں ویکیس 1400روپے میں فروخت ہونے لگی ،ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، ہسپتال میں ویکیس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شہری مہنگے داموں مارکیٹ سے ویکسین خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ شہرکے مختلف میڈیکل اسٹورز پر کتے کے کاٹنے کی ویکسین 1400روپے میں فروخت کی جارہی ہے ،عوامی حلقوں وزیراعلیٰ جام کمال خان ، سیکرٹری صحت، ایم ایس سول ہسپتال سے صورتحال کا نوٹس لیکر فوری طور پر ویکیسن کی دستیابی کا مطالبہ کیا ہے