ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
کھڈیاں خاص(این این آئی) اہل خانہ پر تشدد،ڈکیتی کی واردات،پولیس کاناروا رویہ،خواجہ سرا پھٹ پڑے،تفصیلات کے مطابق نیالاری اڈہ کھڈیاں خاص کارہائشی بلی نامی خواجہ سراء کے گھر مسلح ملزمان محمدشریف وغیرہ ذبردستی گھر میں داخل ہوگئے ملزمان کے تشددسے نسرین بی بی زخمی ہوگئی۔ملزمان گھر میں موجود نقدی ڈھائی لاکھ اور دوتولہ طلائی زیورات لوٹ کرفرارہوگئے۔خواجہ سرا بلی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم تین یوم سے تھانہ کے چکر لگارہے ہیں ہمارا مقدمہ درج نہیں کیاجارہا اور نہ ہی خاتون نسرین بی بی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے تھانے والوں نے ہم سے دوبار درخواست لکھوائی اور ہمارا مذاق اڑایا۔بلی نے وزیراعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی اور نہ ہی ہمارا مقدمہ درج کیا جارہاہے ہمیں انصاف دلایاجائے ہم بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔