ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
بیجنگ(این این آئی)کورونا وائرس سے مزید 103 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی،جبکہ کئی اعلیٰ عہدیداروں کو وائرس سے نمٹنے کے معاملے میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہ کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کئی اعلیٰ عہدیداروں کو وائرس سے نمٹنے کے معاملے میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہ کرنے پر برطرف کر دیا گیا ۔ہوبائی ہیلتھ کمیشن کے پارٹی سیکرٹری اور کمیشن کے سربراہ کا شمار فارغ کیے جانے والے سینئر ترین افسران میں ہوتا ہے۔چین سے شروع اور پھیلنے والے کورونا وائرس سے مزید 103 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد چین میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 16ہوگئی جبکہ دیگر ملکوں میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہے۔چین کے سرکاری حکام نے 2 ہزار 478 نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 638 ہوگئی ہے۔چین کے علاوہ دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 300 سے بڑھ گئی ہے۔ جاپان میں بحری جہاز پر موجود بیماروں کی تعداد 135 ہوگئی ہے، جن میں 23 امریکی مسافر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 8 افراد برطانیہ میں بھی متاثر ہوئے ۔