ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ شبر زیدی کی طبیعت بہت خراب ہے ، واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر ہی کریگا ، اگر شبر زیدی کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تومتبادل دیکھیں گے ، نیا چیئر مین ایف بی آر کے معاملے پر شبر زیدی سے مشاورت کرینگے ۔ منگل کو یہاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہاکہ شبر زیدی کی طبیعت بہت خراب ہے، ان کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر ہی کریگا۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہاکہ اگر شبر زیدی کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے، نیا چیئرمین اگر تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے۔انہوںنے کہاکہ شبر زیدی لمبی چھٹیوں پر ہیں۔