ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بچانا ہے تو معیشت بچانا ہوگی،عمران حکومت نے پاکستان کی معیشت کے خلاف کھلی جنگ شروع کررکھی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت کی بنیادوں میں عمران خان بم فٹ کردیاگیا ہے۔سینکڑوں ارب سے زائد چینی و گندم میں ڈاکہ سکینڈل کے بعد 10 ارب کا شرمناک پیکج قوم سے سنگین مذاق ہے ۔معیشت کی تباہی کا سنگین اثر ہماری سالمیت پر ہونے کا خدشہ ہے۔