ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
پشاور (این این آئی)باچا خان ایئرپورٹ پشاور کے قریبی علاقوں میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے۔کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کے قریب کبوتروں کی دکانوں پر بھی پابندی ہوگی، یہ پابندی ایک ماہ کے لیے لگائی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور کبوتر بازی ہوائی جہازوں کے لیے خطرہ ہے۔