ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور( این این آئی)ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ،پی ٹی سی ایل کے بو رڈ آف ڈائر یکٹرز نے پانچ فیصد حتمی نقد منافع کا اعلان کیا ہے یعنی 0.50 Re فی حصص جو کہ پانچ عبوری نقد منافع یعنی 0.50 Re فی حصص کے علاوہ ہے، اس سال کا کل منافع دس فیصدیعنی کہ . 1.00 Re فی حصص ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی سالانہ2.1فیصد بڑھنے سے 129.5 ارب روپے ہوگئی۔ گروپ کی تمام کمپنیوں نے ترقی کی رفتار میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ یوفون نے ترقی کی رفتاربرقرار رکھتے ہوئے سال 2019ء میں 23 ملین سبسکرائبرز کی حد عبور کر کے اپنے مارکیٹ شیئر میں بہتری حاصل کی۔ یو بینک جوپی ٹی سی ایل مائیکرو فنانس بینکنگ کا ذیلی ادارہ ہے نے گزشتہ سال کے مقابلے میں بینکنگ نیٹ ورک کو مزید تیزی سے پھیلاتے ہوئے واضح ترقی کی اور اپنی آمدنی میں 48 فیصداضافہ کیا ۔ پی ٹی سی ایل گروپ کا آپریٹنگ منافع اور خالص منافع 6.7 ارب روپے او ر 2.4 ارب روپے رہا۔ منافع میںکمی کی بنیادی وجوہات میں ، مہنگائی، روپے کی قدر میں مسلسل کمی ،بجلی کی قیمتوں اور شرح سودمیں اضافہ شامل ہیں ۔پی ٹی سی ایل کی 71.5 ارب روپے کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں قدرے زائد رہی۔ پی ٹی سی ایل کی معروف براڈ بینڈ سروسز نے آمدنی میںپانچ فیصدسالانہ اضافہ حاصل کیا۔ملک کے11 اہم شہروں میںفائبر-ٹو-دی-ہوم بچھانے سے پی ٹی سی ایل برانڈ کی قدر میں اضافہ ہوا ۔ فکسڈ لائن نیٹ ورک انفراسٹرکچر میں اپ گریڈیشن سے شکایات کی شرح میں خاطر خواہ کمی لانے کیساتھ ساتھ پی ٹی سی ایلصارفین کو تیز انٹرنیٹ پیکجز بھی مہیا کررہا ہے۔ نیٹ ورک اپگریڈیشن کیساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل نے صارفین کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے ایکسپئیرینس مینجمنٹ، کسٹمر کیئر سسٹم کا نفاذ اور متعلقہ بہترین طریقوں کو اپنانے جیسے اقدامات بھی اُٹھائے ہیں ۔ رواں سال پی ٹی سی ایل کا صارفین کیلئے خدمات کولندن میں منعقدہ ٹیلی کام گلوبل سمٹ میںچودویںسالانہ سی ای ایم ٹیلی کام ایوارڈزکے دوران ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا۔کارپوریٹ اور ہول سیل بزنس نے 2018 ء کے بعد ا پنی ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے نئے اسٹریٹجیک آئی سی ٹی اور کلاوٗڈ پراجیکٹس حاصل کر کے مجموعی طور پر 13فیصدترقی کی۔ پی ٹی سی ایل نے اپنی مارکیٹ لیڈر شپ کو کا میابی سے برقرار رکھتے ہوئے آئی پی بینڈ وڈتھ بزنس میں مزید اضافہ بھی کیا ہے۔اس توسیع نے وی ایس اے ٹی کی ترقی کیساتھ ملکر پی ٹی سی ایل کو سیلولر،ایل ڈی I اورلوکل لوپ آپریٹرز کو واحد بینڈ وڈتھ فراہم کرنے والا ادارہ بنا دیا ہے۔ اس عرصہ کے دوران وائر لیس کی آمدنی میں سیلولر کمپنیز کی جانب سے سخت مسابقتی رجحان کی وجہ سے سالانہ میں کمی نظر آئی ۔ وائس کی آمدنی اور اُس کی ٹریفک والیوم میں مسلسل کمی کی وجوہات غیر قانونی / گرے ٹریفک ٹرمینیشن ،او ٹی ٹی اور سیلولر سروسز پر مسلسل منتقلی نظر آئی ۔پی ٹی سی ایل کا آپریٹنگ منافع پچھلے سال کے مقابلے میں 24فیصد قدرے کم رہا۔ اس عرصے کے دوران آپریٹنگ منافع مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں دبائو کا شکار رہا۔ پی ٹی سی ایل کا خالص منافع ٹیکس کی ادائیگی کے بعد 6.3 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.5 کم ہے۔ شرح سود میں اضافے اور غیر ملکی زرمبادلہ پر مبنی اثاثوں پر ملنے والے منافع سے سرمایہ کاری پر ذیادہ آمدنی حاصل ہوئی جس کے باعث نان آپریٹنگ آمدن میں آضافے نے آپریٹنگ منافع کی سطح میں 24فیصد سے مجموعی منافع کی سطح پر14.5فیصد کمی کرنے میں مددکی ہے۔پی ٹی سی ایل نے ملازمین کے استعدادکار میں اضافہ، تعلیم کی فراہمی اور مدبرانہ قیادت کے فروغ کیلئے ٹاکس@پی ٹی سی ایل، پی ٹی سی ایل سفیر اور ڈیجیٹل لرننگ ہیکاتھون جیسے نئے پروگرامز کا آغاز کیا ۔ نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے درمیان خلا کو ُپر کرنے کیلئے یہ پروگرامز نوجوانوں کیلئے صنعتی شعبے کے ماہرین کے براہ راست تجربات اورکامیابیاں حاصل کرنے کیلئے کامیابی کے سفر کی کہانی بھی سناتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل نے بریسٹ کینسر کے حوالے سے ایک ماہ پر مشتمل طویل آگاہی مہم بھی شروع کی جس نے اس بیماری سے متعلق غلط فہمیوں کوکامیابی کے ساتھ زائل کیا۔ پی این سی اے کے اشتراک سے پی ٹی سی ایل اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک آرٹ نمائش کا بھی انعقاد کیا۔کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کیلئے اپنے اقدامات کے سلسلے میں جدید سولرپاور سسٹمز نصب کرنے کیلئے ایک جامع منصوبے کا آغاز کیا۔ منصوبے کے تحت توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی 700 سے زائد تنصیبات کو سولر سسٹم پر منتقل کیا گیا۔