ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے کہا ہے کہ ملازمین کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔فکر معاش نہ ہو تو کارکردگی بہتر سے بہتر ہوتی ہے۔آپ تمام ملازمین ادارہ کا اثاثہ ہیں بلا تفریق تمام ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے غازی یونین واسا سی بی اے اور ایمپلائز یونین سی بی اے ایم ڈی اے کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر غازی یونین واسا سی بی اے کے صدر ملک وحید رجوانہ اور عمر حیات جنرل سیکرٹری نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ملتان شہر میرا بھی شہر ہے اور آپ کا بھی شہر ہے۔ایسے کام کریں کہ لوگ آپکو دعائیں دیں عوام کی بہتری اور سہولت کیلئے دل جمعی اور ایمانداری سے ڈیوٹی کریں تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہو اور ادارہ ترقی کرے۔ملاقات میں غفار احمدشاہد صدر پی ایچ اے /چیف ایگزیکٹو ایمپلائز یونین ایم ڈی اے،شیخ محمد رفیع صدر ایمپلائز یونین ایم ڈی اے،غضنفر عباس باٹی چیئرمین غازی یونین واسا،جاوید تھہیم سینئر وائس صدر غازی یونین واسا،محمد اکرم خان سینئر نائب صدر غازی یونین واسا اور احسان اللہ ڈوگر چیف ایگزیکٹو غازی یونین واسا شریک تھے۔