ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور (این این آئی ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دی لوٹس ایبک پولو کپ 2020ء کے دوسرے دن دو دلچسپ میچ ہوئے ۔ پہلے میچ میں بی این پولو ٹیم نے پی بی جی رسالہ کی ٹیم کو 7-4 سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں پہلے چار چکرز کے اختتام پر گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی ٹیم کوپیبل بریکرز کی ٹیم پر 6.5-4 سے برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی لوٹس ایبک پولو کپ 2020ء کے دوسرے دن کے مقابلے دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز عثمان حئی، آغا مرتضی علی خان، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب اور دیگرموجود تھے۔پہلا میچ کافی دلچسپ رہا جس میں بی این پولو ٹیم نے پی بی جی رسالہ کی ٹیم کو 7-4 سے ہرا دیا۔بی این پولو کی طرف سے خوان ماریا رئیوز ٹی ٹو نے چار،بابر نسیم، احمد زبیر بٹ اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پی بی جی رسالہ کی طرف سے نکلوس اور حمزہ مواز خان نے دو دو گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی ٹیم کو پیبل بریکرز کے خلاف پہلے چار چکرز کے اختتام پر 6.5-4 گول کی برتری حاصل ہے۔ گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی ٹیم جنہیں اڑھائی گول ہینڈی کیپ ایڈونٹیج حاصل تھا بہتر کھیل پیش کیا۔ گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور علی ملک نے دو، دانیال شیخ اور راجہ تیمور ندیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ جبکہ پیبل بریکررز کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے تین جبکہ خوان کروز لوساڈا نے ایک گول سکور کیا۔