ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی 29 مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔مظفر گڑھ پولیس نے جمشید دستی کو آئل ٹینکر کیس میں حفاظتی ضمانت ہونے کے باوجود ایک پرانے مقدمہ میں گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جس پر ان کے وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں گرفتاری کو چیلنج کر رکھا تھا۔جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی کی گرفتاری غیر قانونی ہے، جس پر مظفر گڑھ پولیس نے عدالت کو بتایا کے جمشید دستی کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں۔اس موقع پر عدالت نے 20 فروری تک تمام مقدمات میں جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔